- الإعلانات -

بالی ووڈ فلم ڈئیر زندگی سے علی ظفر آؤٹ

بھارتی ہندو انتہا پسندوں کی پاکستانی اداکاروں کیخلاف نفرت کی آگ کم نہ ہوسکی اور اس آگ نے اب علی ظفر کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی نئی آنے والی فلم ـــڈئیر زندگی میں علی ظفر کی جگہ بھارتی اداکار طاہر راج بھاسن کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

واضح رہے گوری شندے کی ہدایتکاری اور کرن جوہر کی پروڈیوس کردہ فلم ڈئیر زندگی کی کاسٹ میں علی ظفر کے علاوہ شاہ رخ خان، عالیہ بھٹ ، آدیتیہ رائے کپورشامل ہیں جبکہ فلم رواں سال 25نومبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔