- الإعلانات -

اسکائپ تیکنیکی مسائل کے باعث سائن ان ہونے سے قاصر.

اگر تو آپ مائیکروسافٹ کی انٹرنیٹ کالنگ اپلیکشن اسکائپ استعمال کرتے ہیں تو بری خبر یہ ہے کہ دنیا بھر کے مختلف مقامات میں اس سروس میں تیکنیکی مسائل کے باعث صارفین کالز کرنے یا اس پر سائن ان ہونے سے قاصر ہیں۔یورپی وقت کے مطابق علی الصبح سے مائیکروسافٹ کی اس مقبول کالنگ اپلیکشن میں صارفین کو اس مسئلے کا سامنا ہے۔اسکائپ نے بھی اپنے ٹوئیٹ پیغام میں اس کی تصدیق کی ہے تاہم یہ نہیں بتایا کہ اس کے کروڑوں عالمی صارفین میں سے کتنے افراد اس سروس کو استعمال کرنے سے قاصر ہیں۔مائیکروسافٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نامعلوم تیکنیکی مسئلے کے باعث صارفین کو اپلیکشن کے استعمال میں مشکلات کا سامنا ہے جس کی وجہ سے وہ دیگر افراد کو کال نہیں کرپارہے، تاہم تحریری آن لائن پیغامات ضرورت ارسال ہورہے ہیں۔