- الإعلانات -

سیئول :فلم ’جیک یچر:نیورگوبیک ‘کا ریڈ کارپٹ پریمیئر کا انعقاد

ہالی ووڈ کے صفِ اول کے اداکارٹام کروز کی ایکشن اور ڈرامے سے بھرپور نئی تھرلر فلم’’جیک ریچر؛نیور گو بیک‘‘کاسیؤل میں رنگا رنگ ریڈ کارپٹ پریمیئرکا انعقاد ہوا۔

ایکشن کے دیوانوں کے لیے خوشخبری ہے کہ 2012میں باکس آفس پر دھوم مچانے والی ہالی ووڈ فلم جیک ریچرکا سیکوئل تیار کر لیا گیا ہے۔

پریمیئر میں ٹام کروز سمیت فلم کی دیگر کاسٹ شرکت کیلئے پہنچی تو مداحوں نے ان کا پر جوش استقبال کیا اور اپنے پسندیدہ ستاروں کے ساتھ سیلفیاں لیں۔

نامور ناول سے ماخوذ، ہدایتکارایڈورڈ وِک کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے ذہین اور پیشہ ور ایجنٹ کے گِرد گھوم رہی ہے، جو ایک قتل کی تحقیقات کرتے کرتے اہم شخصیات کے ملوث ہونے کے شواہد تک پہنچ جاتا ہے۔

ٹام کروز اور ڈان گرینگر کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں گزشتہ حصے کی طرح اس بار بھی مرکزی کردار ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز نبھا رہے ہیں، جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں کیبی سملڈرز، ڈانیکا یاروش، ایلڈس ہوچ، پیٹرک ہوسنگر،ہوسٹ میکلینی، رابرٹ نیپر اور جیسن ڈوگلس شامل ہیں۔

سنسنی خیز فلم دنیا کے کئی ممالک میں دھوم مچانے کے بعد اب جنوبی کوریا میں24نومبر کو نمائش کیلئے پیش کی جارہی ہے۔