- الإعلانات -

بولڈ مناظر میں خود کو آرام دہ محسوس نہیں کرتا. فواد خان

یہ سچ ہے کہ فواد خان نے سونم کپور کے مدمقابل بولی وڈ کامیڈی فلم "بیٹل فار بٹورا” میں کام کرنے سے انکار اس میں موجود کچھ بولڈ مناظر کی وجہ سے کیا.فلم فیئر کو دیئے گئے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنے اس فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے فواد نے بتایا: "بولڈ مناظر کرنا ایک ایسا کام ہے جس میں، میں خود کو آرام دہ محسوس نہیں کرتا اور اس بات کا ذکر اس سے پہلے بھی میں کئی مرتبہ کرچکا ہوں”.انھوں نے مزید کہا،”… میری واپسی پر یہ (بولڈ مناظر) وہاں کے لوگوں کے احساسات کو اپیل نہیں کریں گے، کیونکہ مجھے واپس جاکر وہاں (پاکستان میں) کام کرنا ہے، لیکن چونکہ میں یہاں کام کر رہا ہوں، اس لیے میں گرگٹ کی طرح اپنارنگ تبدیل نہیں کروں گا.”اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ فلم ‘خوبصورت’ سے بولی وڈ ڈیبیو کرنے والے پاکستانی اداکار فواد خان نے اپنے فلمی ہدایت کاروں کے لیے کچھ حدود مقرر کردی ہیں.فواد خان کو اب عالیہ بھٹ کے مد مقابل فلم ” کپور اینڈ سنز” میں دیکھا جاسکے گا، جس میں سدھارتھ ملہوترا اور رشی کپور بھی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے.اس سے قبل فواد نے "کپور اینڈ سنز” میں بھی بولڈ مناظر کرنے سے معذرت کرلی تھی.ذرائع کے مطابق، فواد قدامت پسند پاکستانی عوام کی اقدار کو بہت زیادہ مد نظر رکھتے ہیں اور اسی لیے انہوں نے فلم کے ہدایت کارشکون اور پروڈیوسر کرن سے کہا ہے کہ وہ ایسے مناظر میں ترمیم کرنے پر غور کریں۔