- الإعلانات -

پشتو زبان کی معروف گلوکارہ ’معشوق سلطان ‘ انتقال کرگئیں

پشتو زبان کی معروف گلوکارہ معشوق سلطان پشاور میں انتقال کرگئیں،وہ کافی عرصے سے ہیپاٹائٹس کے مرض میں مبتلا تھیں، حکومت پاکستان نے بہترین پرفارمنس پر 1996 ءمیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا تھا ۔

علاقائی موسیقی سے شہرت پانے والی معشوق سلطان گزشتہ کئی عرصے سے ہیپٹائٹس کے مرض میں مبتلا اور علیل تھی،انہوں نے پشتو فوک موسیقی میں نام پیدا کیا، لوک گلوکارہ 1962 میں ریڈیو پاکستان اور پھرپی ٹی وی پر بھی اپنی آواز کا جادو جگاتی رہیں۔

معشوق سلطان نے پشتو زبان میں بننے والی چند فلموں میں اداکاری کے جوہر بھی دکھائے،انہوں نے 1500 سے زیادہ البم میں اپنے آواز کا جادو جگایا، جبکہ پاکستان کے علاوہ، امریکہ، برطانیہ، فرانس، بیلجیئم، افغانستان اور دبئی میں پرفارمنس پیش کی۔

معشوق سلطان نے 40 سال تک پشتو موسیقی پرحکمرانی کی اور درجنوں قومی اوربین الاقوامی ایوارڈزحاصل کیے، حکومت پاکستان نے بھی ان کی فنی خدمات کے اعتراف پر انھیں1996 میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا تھا۔

پشتو کی مشہور و معروف پشتو گلوکارہ معشوق سلطان کی نماز جنازہ آج دوپہر 2 بجے پشاور کے علاقے چغلپورہ میں ادا کی جائے گی۔