- الإعلانات -

ہالی وڈ ایکشن فلم جان وِک چیپٹر 2 کا نیا ٹریلر جاری

لاس اینجلس:ایکشن ہیرو کیانو رِیو کی بدلے اورانتقام پر مبنی نئی ایکشن تھرلر فلم جان وِک چیپٹر2 کانیا ٹریلرجاری کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  فلم کی کہانی نشانے بازی کے ماہرایک ایسے اسنائپر کے گِرد گھوم رہی ہے جو اپنے پروفیشن سے علیحدگی اختیار کر لیتا ہے۔جان نامی اس شوٹر کے دشمن موقعے سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے اُسے راستے سے ہٹانے کی ٹھان لیتے ہیں تاہم دفاع کیلئے جان ایک بار پھر اپنا پیشہ اپنالیتاہے ۔

ماردھاڑ اور تھرل سے بھرپور یہ ڈرامہ فلم10فروری کو سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے ۔