- الإعلانات -

پاکستانی اداکارہ صبا قمر کی پہلی بھارتی فلم کا پوسٹرجاری

ممبئی: بالی ووڈ اداکار عرفان خان نے پاکستانی اداکارہ صبا قمر کے ساتھ فلم ’’ہندی میڈیم‘‘ کاپوسٹر جاری کردیا جس میں دونوں کو سائیکل رکشہ میں سوار دیکھا جاسکتا ہے۔

پاکستانی اداکارہ صبا قمر بالی ووڈ ادکارعرفان خان کے ہمراہ فلم ’’ہندی میڈیم‘‘ سے بھارتی فلم نگری میں کیرئیر کا آغاز کریں گی اورعرفان خان نے فلم’’ہندی میڈیم‘‘ کا پوسٹر جاری کردیا ہے جس میں صبا قمر ان کے ساتھ سائیکل رکشہ پر سوار ہیں اور شرماتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔

دوسری جانب ہندو انتہاپسندوں کی دھمکیوں اور پروڈیوسرایسوسی ایشن کی جانب سے پاکستانی فنکاروں کے کام کرنے پر پابندی کے بعد صبا قمر کی فلم کی کاسٹ سے علیحدہ ہونے کی خبریں زیر گردش تھیں  لیکن اب فلم کا پوسٹر جاری ہونے کے بعد ایسی تمام خبریں بھی دم توڑ گئی ہیں۔

صبا قمر اور عرفان خان کی فلم رومانوی اور کامیڈی پر مبنی ہے جس میں دونوں اداکار میاں بیوی کے کردار میں نظر آئیں گے جس کی ہدایتکاری کے فرائض ساکیت چوہدری نے سر انجام دیئے ہیں۔