- الإعلانات -

فیس بک نے زبردست پروفائل فیچرز متعارف کرا دیئے.

سماجی رابطے کی ویب سائٹ نے صارفین کے لیے چند ایسے زبردست پروفائل فیچرز متعارف کرا دیئے ہیں جو ان کے لیے اس سوشل میڈیا کے استعمال کا تجربہ نیا بنا دیں گے۔جی ہاں فیس بک نے اپنے موبائل فون صارفین کے لیے جی آئی ایف فارمیٹ کی پروفائل تصویرلگانے یا ایک خاص وقت تک لگے رہنے والی عارضی پروفائل تصویر جیسے فیچرز متعارف کرائے ہیں۔ان نئے فیچرز کا مطلب یہ ہے کہ آپ اپنے اسمارٹ فون سے 7 سیکنڈ تک کا لوپنگ کلپ لے کر اسے پروفائل تصویر کے طور پر لگا سکتے ہیں جو اس وقت زندہ ہوجائے جب کوئی آپ کی پروفائل میں آئے گا (فیس بک نے اسے پروفائل ویڈیوز کا نام دیا ہے)۔فیس بک نے اپنے بلاگ پوسٹ میں اس حوالے سے بتایا کہ پروفائل ویڈیوز آپ کو اپنی شخصیت کا اظہار ایسے انداز سے کرنے کا موقع دیں گی جس کاتجربہ آپ پہلے نہیں ہوا ہوگا۔اسی طرح صارفین اپنی پروفائل تصاویر کو ایک خاص مدت تک کے لیے بھی لگا سکتے ہیں جس کے بعد وہ خودکار طور پر تبدیل ہوجائے گی، اسے پروفائل پکچر ٹائمر بھی کہا جاسکتا ہے۔فیس بک نے اسمارٹ فون صارفین کے لیے پروفائل کے ڈیزائن میں بھی تبدیلی کی ہے اور اب وہ اس کے ٹاپ پر ایک جملے کی تفصیلات کے ساتھ ساتھ پانچ ‘ فیچر فوٹوز’ بھی لگا سکتے ہیں۔اسی طرح اب پروفائل تصور موبائل فونز پر درمیان میں نظر آئے گی۔ابھی یہ فیچرز کیلیفورنیا اور برطانیہ میں متعارف کرائے گئے ہیں اور بتدریج اسے دنیا بھر کے صارفین کے لیے پیش کردیا جائے گا۔فیس بک کے مطابق ابتدائی طور پر آئی فون کے صارفین ہی جی آئی ایف پروفائل تصاویر کو لگاسکیں گے جبکہ اینڈرائیڈ ڈیوائسز استعمال کرنے والوں کو کچھ عرصہ انتظار کرنا ہوگا۔