- الإعلانات -

فاسٹ اینڈ فیوریس 8 کا ٹرائلر جاری، 8 اپریل کو سنیمائوں کی زینت بنے گی

لاس اینجلس : فاسٹ اینڈ فیوریس 8 کا ٹرائلر منظر عام پر آ گیا۔ فلمی شائقین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

تفصیلات کے مطابق فاسٹ اینڈ فیوریس کا آٹھواں دور سنیمائوں کی زینت بننے جا رہا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق نئی بننے والی فلم کا نام فیٹ آف دی فیوریس رکھا گیا ہے۔ ایف ایٹ کے مختصر نام سے موسوم کی جانے والی فلم کی شوٹنگ نیویارک میں ہوئی۔

فلم کی کہانی میں مہم جوﺅں کا گروپ ایک پراسرار خاتون (آسکر ایوارڈ یافتہ چارلیز تھیرون) کے مدمقابل آئے گا۔ فلم میں ون ڈیزن اور ان کی ساتھی لڑکی ہنی مون پر ہوتی ہے جبکہ برائن اور میا اس کھیل سے ریٹائر ہوچکے ہیں، ان کے دیگر ساتھی بھی بکھر چکے ہیں۔ ان کی زندگی میں امن آچکا ہے مگر پھر ایک پراسرار خاتون ون ڈیزل کو جرائم کی دنیا میں لے کر آتی ہے اور اسے باہر نکلنے کا راستہ نہیں ملتا، جبکہ ایک قریبی ساتھی کے دھوکے کے باعث انہیں ایسی آزمائش کا سامنا ہوتا ہے جو پہلے کبھی سامنے نہیں آئی تھی۔

واضح رہے کہ یہ فلم 14 اپریل 2017 کو دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی۔