- الإعلانات -

دانش تیمور فلم ’تم ہی تو ہو‘ میں اداکاری کرنے کے لیے تیار

پاکستانی فلم ’رونگ نمبر‘ کی کامیابی کے بعد اداکار دانش تیمور ایک نئے پروجیکٹ ’تم ہی تو ہو‘ میں اداکاری کرنے کے لیے تیار ہیں۔دانش تیمور کا کہنا تھا کہ ’یہ میری تیسری فلم ہوگی، میں نے ایکشن، اور مراحیہ فلموں میں کام کیا ہے جس کے بعد اب میں ایک رومانوی کردار کرنے جارہا ہوں اور مجھے ایسا لگتا ہے کہ ہمارے سنیما کو اس قسم کی فلموں کی بھی ضرورت ہے‘۔فلمی صنعت کی معروف اداکار سنگیتا کی پروڈکشن اور ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی کالج کے لڑکے لڑکیوں کی زندگی پر مبنی ہے، جس میں پہلی مرتبہ اداکارہ قرۃ العین مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔ایک پریس کانفرنس کے دوران سنگیتا کا کہنا تھا کہ اس فلم کا اسکرین پلے سورج بابا جبکہ کوریوگرافی کا ذمہ پپو سمراٹ پر ہے۔اس فلم میں متھیرا بھی ایک خاص کردار میں نظر آئیں گی، اس سے قبل فلم کی ہدایت کار نے اس بات کا بھی انکشاف کیا تھا کہ فلم میں ایک آئٹم سانگ بھی رکھا جائے گا۔متھیرا کے مطابق وہ اس فلم میں کوئی آئٹم سانگ نہیں کر رہی البتہ دانش تیمور کے ہمراہ وہ ایک گانا ضرور کریں گی۔متھیرا اس فلم میں ایک ولن کے کردار میں نظر آئیں گی۔اس فلم کی شوٹنگ کا آغاز کردیا گیا ہے جو کہ کراچی، لاہور اور مری میں فلمائی جائے گی۔

فلم ’تم ہی تو ہو‘ اگلے سال عید الاضحیٰ پر ریلیز ہوگی۔