- الإعلانات -

صوفی میوزک فیسٹیول کا آج آغاز

لاہور:الحمرا کلچرل کمپلکس لاہور میں رفیع پیر تھیٹر اور سٹی فورٹی ٹو کے اشتراک سے ہونے والا صوفی میوزک فیسٹیول (Sufi festival)آج سے شروع ہو رہا ہے ۔

رفیع پیر تھیٹر اور سٹی فورٹی ٹو کی جانب سے دو روزہ صوفی میوزک فیسٹیول کا اہتمام کیا گیا جس میں 26 شہروں سے صوفی موسیقاراور گلوکار فن کا مظاہرہ کریں گے۔

فیسٹیول میں پانچ ہزار کے قریب افراد شرکت کریں گے ، اس موقع پر سٹالز بھی لگائے جائیں گے جن میں ثقافتی دستکاریوں کی نمائش کی جائے گی۔