- الإعلانات -

شاہ رخ خان نے پاؤلو کوہیلو کو اپنی فلموں کی ایک کلیکشن کا تحفہ بھیجا.

بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے ‘دی الکیمسٹ’ کے مصنف معروف ناول نگار پاؤلو کوہیلو کو اپنی فلموں کی ایک کلیکشن کا تحفہ بھیجا ہے۔ شاہ رخ نے اپنی کامیاب فلم ’چک دے انڈیا‘، ’اشوکا‘، ’اوم شانتی اوم‘ سمیت متعدد فلموں کی کلیکشن مصنف کو بھیجی جس کے ملنے کا اعلان انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کیا۔پاؤلو کوہیلو کا اپنی ٹویٹ میں کہنا تھا کہ یہ پیر کی صبح کا بہترین تحفہ ہے اور وہ جانتا چاہتے ہیں کہ کونسی فلم پہلے دیکھیں۔ان کی ٹویٹ کے فوری بعد شاہ رخ خان نے اپنے مداحوں کو پاؤلو کوہیلو کو فلم دیکھنے کے حوالے سے مشورہ دینے کا کہا۔یاد رہے کہ اس سے قبل پاؤلو کوہیلو نے شاہ رخ خان کی 2010 میں ریلیز فلم ’مائے نیم از خان‘ کو سال کی بہترین فلم کہا تھا اور ساتھ ساتھ شاہ رخ کی مزید فلمیں دیکھنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔