- الإعلانات -

ٹوئٹرنے ٹوئٹس میں ویڈیو اپ لوڈ کرنے کی سہولت متعارف کرا دی

ٹوئٹرنے ٹوئٹس میں ویڈیو اپ لوڈ کرنے کی سہولت متعارف کرا دی۔ ویڈیوز میں ویڈیو لوڈ ہونے سے پہلے اشتہارات بھی نظر آئیں گے۔ ٹوئٹ میں ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے لئے ایڈمیڈیا پر کلک کریں اور تصاویر کے ساتھ ساتھ ویڈیو بھی اپ لوڈ کر لیں۔ ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ جلد ہی وہ جی آئی ایف فائنڈر اور جنریٹر بھی متعارف کرائے گا۔ ٹوئٹر کے اکثر فیچر پہلے موبائل ایپلی کیشن پر آتے ہیں۔ اس کے بعد ویب پر متعارف کرائے جاتے ہیں۔ اس بار الٹ ہوا ہے۔ویڈیو اب لوڈ کا فیچر ویب پر پہلے متعارف کرایا گیاہے۔ ٹوئٹر پر 512 ایم بی تک کی ویڈیو اپ لوڈ کی جا سکتی ہے۔ اگر ویڈیو 30 سیکنڈ سے زیادہ ہو گی تو وہ ٹریمنگ یوزر انٹرفیس میں اوپن ہو گی۔ ٹوئٹر پبلیشر پروگرام کے تحت چند بڑے اداروں کو ویڈیو سے حاصل ہونے والی آمدن کا 70 فیصد بھی دے گا۔ یو ٹیوب اور فیس بک میں یہ شرح 55 فیصد ہے