- الإعلانات -

ٹیلی ویژن سے وہ کبھی الگ نہیں ہو سکتی. ماہرہ خان

کامیاب ڈرامہ سیریل ”ہمسفر“ کی ہیروئن اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ وہ ٹیلی ویژن کو کبھی بھی خیر باد نہیں کہیں گی۔ پاکستانی سنیما کے بعد بالی وڈ میں جگہ بنانے والی ماہرہ خان کے مداحوں کو اس بات کی فکر ہے کہ کیا وہ اب ڈراموں میں نظر نہیں آئیں گی تاہم اداکارہ کے مطابق کچھ بہترین ڈراموں نے ان کے کریئر کو آگے بڑھایا ہے۔ حال ہی میں خلیج ٹائمز کو ایک انٹرویو میں ماہرہ کا کہنا تھا کہ ٹیلی ویژن ایک ایسی جگہ ہے جس سے وہ کبھی الگ نہیں ہو سکتیں یا دوسرے لفظوں میں وہ ٹیلی ویژن کو کبھی ”طلاق“ نہیں دیں گی۔ کیا پاکستانی فلم ”ہو من جہاں“ اور بولی وڈ ’رئیس‘ کی ریلیز کے بعد ماہرہ کو ڈراموں میں دیکھا جائے گا؟ ماہرہ کے مطابق اگر اچھے ڈرامے کی آفر ہوئی تو وہ اسے ضرور قبول کریں گی۔ ٹیلی ویژن ایک ایسی جگہ ہے جس سے وہ بے حد محبت کرتی ہیں البتہ اس میں کام اس ہی صورت کریں گی جب انہیں کوئی اچھا سکرپٹ دیا جائے گا