- الإعلانات -

پرینیتی چوپڑا کی ویسٹ انڈیز کے عظیم بلے باز برائن لارا سے ملاقات.

ممبئی: بولی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے ویسٹ انڈیز کے عظیم بلے باز برائن لارا کے ساتھ بھارتی شہر حیدر آباد میں ملاقات کی۔رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے برائن لارا کے ساتھ بدھ کے روز ملاقات کے بعد مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر اپنی ٹویٹ میں کہا کہ برائن لارا ایک عظیم کرکٹر ہونے کے ساتھ ساتھ عظیم شخصیت بھی ہیں۔ 27سالہ اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ برائن لارا کے ساتھ ملاقات انکے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے۔ہنسی تو پھنسی اداکارہ کی طرف ٹویٹر پر بلے باز کے ساتھ لی گئی دو تصاویر بھی شیئر کی گئیں۔واضح رہے اداکارہ کو آخری مرتبہ بڑی سکرین پر 2014ءمیں انکی فلم ”کل دل“ میں دیکھا گیا تھا۔علاوہ ازیں اداکارہ آجکل وزن میں نمایاں کمی کرانے کے باعث فلمی حلقوں میں خاصی مقبولیت حاصل کر رہی ہیں۔