- الإعلانات -

فیس بک کا آن لائن شاپنگ کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان

سان فرانسکو : سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نے اپنے صارفین کیلئے آن لائن شاپنگ کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے فیس بک کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اس معاہدے کیلئے امریکی صارفین کیلئے فیس بک کے مین پیج پر تجرباتی طور پر شاپنگ ٹیب کا اضافہ کردیا گیا ہے اس فیچر کے ذریعے لوگ سہولت کے ساتھ ڈسکاونٹ قیمتوں میں مختلف اشیا خرید سکیں گے اور ان کو آن لائن دوسری ویب سائٹ پر جاکر شاپنگ نہیں کرنی پڑے گی لوگ زیادہ تر ایسی ہی اشیائ اور متعلق اشتہارات کی کھوج میں ہوتے ہیں اس سے نہ صرف فیس بک کی مزید مقبولیت بڑھے گی بلکہ تشہیر میں بھی اضافہ ہوگا ۔