- الإعلانات -

قادر خان علاج کیلئے پتنجلی یوگ پیتھ منتقل

ممبئی: بولی ووڈ انڈسٹری کے سینئر اداکار قادر خان کچھ عرصے سے علیل ہیں۔رپورٹ کے مطابق انھیں بدھ کے روز علاج کیلئے بابا رام دیو کے پتنجلی یوگ پیتھ لے جا یا گیا۔قادر خان کی نئی آنے والی فلم ’’ہو گیا دماغ کا دہی‘‘کی ڈائریکٹر فوزیہ عرشی کا کہنا ہے کہ قادر خان ہمارا قومی اثاثہ ہیں اور انکی صحت کا خیال رکھنا ہمارا اولین فرض ہے۔ رپورٹ کے مطابق اداکار کو فلم ’’ہو گیا دماغ کا دہی ‘‘ کی ڈائریکٹر اور پروڈیوسر سنتوش بھاٹیا ہی ممبئی سے ہریدوار علاج کیلئے لیکر گئے ہیں۔فلم ڈائریکٹر فوزیہ عرشی نے بتایا کہ جب وہ قادر خان کو یو گا گروبابا رام دیو اور آیوورید گرواچاریہ با ل کشن کے پاس لیکر پہنچے تو انھوں نے ہمارا پر تپاک استقبال کیا۔واضح رہے قادر خان کی فلم ’’ہو گیا دماغ کا دہی ‘‘ کی دیگر کاسٹ میں اوم پوری اور سنجے مشراکے نام بھی شامل ہیں۔ علاوہ ازیں 79سالہ اداکار ’’ہیراپھیری3‘‘ میں پریش راول، جان ابراہم اور سنیل شیٹھی کے ساتھ اداکاری کر رہے ہیں