- الإعلانات -

’’باہو بلی ٹو‘‘ امریکن باکس آفس پرتیسرےنمبر پر آگئی

فلم ’’فیٹ آف دی فیوریس‘‘ اب تک بیس کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرچکی ہے اور باکس آفس پر ایک نمبر پر ہے جبکہ ’’ہائو ٹو بی اے لیٹن لوور‘‘ دوسرے نمبر پر آگئی۔

فلم نے ریلیز کے ابتدائی تین دنوں میں ایک ارب پچیس کروڑ روپے کا بزنس کیا۔

جو فلم اس ہفتے تیسرے نمبر پر رہی اس کا تعلق ہالی ووڈ سے نہیں بلکہ بالی ووڈ سے ہے اور یہ پہلی بار ہوا ہے کہ کوئی بھارتی فلم نارتھ امریکن باکس آفس پر تیسرے نمبر پر رہی اور فلم کا نام ہے ’’باہو بلی ٹو‘‘ جس نے ویک اینڈ پر ریلیز ہونے کے بعد صرف تین دنوں میں ایک ارب چھ کروڑ کا بزنس کیا ۔