- الإعلانات -

سلمان خان کی فلم ’ٹیوب لائٹ‘ ‘کاٹیزر جاری

کبیر خان کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں سلمان خان چینی اداکارہ ژو ژو کے ساتھ مرکزی کردارنبھارہے ہیں جس کاٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔

چین کے اشتراک سے بنائے جانے والی یہ فلم دونوں ممالک کے سماجی و ثقافتی پس منظر کی عکاسی کرے گی جس کے لئے سلمان خان ہندوستان سے چین کا سفر کریں گے اور اس فلم کو ہندی و چینی زبان میں بھی شوٹ کیا جائے گا۔

اس فلم میں شاہ رخ بھی ایک خاص کردار اداکریں گے جبکہ دیگر کاسٹ میں سہیل خان بھی شامل ہیں۔

فلم رواں سال عید کے موقع پر 23 جون کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔