- الإعلانات -

سمارٹ فون کم ہو جانے پر بھی ڈیٹا رہے محفوظ ۔

آجکل انسانی زندگیوں کا ذیاد تر انحصار انکے سمارٹ فونز پر ہی ہے۔کانٹکٹ نمبرز، پیغامات، کریڈٹ کارڈ کی اور حتی کے صحت تک کی معلومات سمارٹ فونز میں محفوظ کی جاتی ہیں ۔ ایسے میں اگر کبھی اچانک فون کھو جائے تو فون کا مالک کس قدر مشکلات میں گھر سکتا اس کا اندازہ ہر سمارٹ فون استعما ل کرنے والے ہر شخص کو بخوبی ہو سکتا ہے۔آپ نے سمارٹ سافٹ ویئر کے متعلق تو سنا ہوگا ، اگر نہیں سنا تو ہم آپ کو بتائے دیتے ہیں کہ اس سافٹ ویئر کے استعمال سے آپ فون کے گم ہونے پراس کا سارا ڈیٹاکسی نامعلوم شخص کے ہاتھ لگنے سے محفوظ بنا کر ہمیشہ کیلئے ختم کر سکتے ہیں۔سب سے پہلے ہم بات کریں گے ایپل آئی فون کی کہ کیسے آپ آئی فون کے گم ہونے کی صورت میں اسے ٹریک یا ڈس ایبل کر سکتے ہیں ۔پہلے مرحلے میں آپ اپنے آئی فون کی سیٹنگ میں جا کر آئی کلاﺅڈ کے بیک اپ کو چالو کریں ۔ اس کے بعد فائنڈ مائی آئی فون کی اور سنڈ لاسٹ لوکیشن کا بٹن دبائیں۔اس کے بعد اگر آپ کا آئی فون کھو بھی جائے تو آپ ”آئی کلاﺅڈ ڈاٹ کام“ پر جائیں اور اپنے فون کو آسانی سے نقشے پر تلاش کر لیں، یا اسے لاک کردیں یا پھر اس کی ہوم سکرین پر کوئی نمبر بھی چھوڑدیں جس پر آپ سے رابطہ قائم کیا جاسکے۔علاوہ ازیں آپ اپنے آئی فون سے فاصلے پر ہونے کے باوجود آئی کلاﺅڈ ڈاٹ کام پر جا کر فائنڈ مائی ایپ پر کلک کریں اور اس کے بعد اریز آئی فون بٹن کو دبا کر سارا ڈیٹا ختم کر دیں یا پھر اسے اپنی موجودہ ڈیوائس پر کاپی کر لیں۔اگر آپ کے پاس اینڈرائیڈ فون ہے تو اس میں بھی آپ سیٹنگ میں جائیں اس کے بعد سیکیورٹی اور پھر اینڈرائیڈ ڈیوائس مینجر کو ایکٹیویٹ کر دیں۔علاوہ ازیں اگر آپ فون کے گم ہونے کے وقت گوگل کے اکاﺅنٹ سے آن لائن تھے تو آپ گوگل سرچ باکس میں ”فائنڈ مائی فون“ لکھ کر تلاش کریں آپکا فون گوگل کے نقشے پر ظاہر ہو جائے گا۔ تاہم آپ اپنے فون کو لاک یا اسکا ڈیٹا ختم نہیں کر پائیں گے۔