- الإعلانات -

عدنان سمیع بیٹی کے باپ بن گئے

عدنان سمیع خان نے یہ خبر ٹوئیٹر پر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیٹی کی پیدائش پر بے حد خوشی ہے وہ میری خوشیوںکا مرکز ہے ۔

عدنان اور رویا 29جنوری 2010ءمیں رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے اور یہ ان کی پہلی اولاد ہے ۔

عدنان سمیع کو حال ہی میں موسیقی کی دنیا میں اعلیٰ خدمات سرانجام دینے پر ایشین ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

رویا سمیع نے بیٹی کوممبئی کے ایک اسپتال میں جنم دیا۔ عدنان سمیع نے ٹوئٹ کے ذریعے بتایا کہ ماں اور بیٹی دونوں صحت مند ہیں۔

انہوں نے اپنے فینز سے دعاؤں کی درخواست بھی کی ہے۔

عدنان سمیع پاکستان میں پیدا ہوئے، یورپ میں پلے بڑھے اور آج کل بھارت میں مقیم ہیں۔ انہوں نے حالیہ برسوں میں بھارتی شہریت بھی اختیار کی ۔

رویا سمیع ، عدنان کی تیسری بیوی ہیں۔ اس سے قبل انہوں نے 1993 میں پاکستانی اداکارہ زیبا بختیار سے بھی شادی کی تھی جس سے ان کا ایک بیٹا ہے۔