- الإعلانات -

فلم ’ایلیئن کوونینٹ‘ آج نمائش کیلئے پیش ہوگی

ہدایتکار رِیڈلی اسکاٹ کی اس فلم کی معروف ہولی وڈ فلم سیریز ’ایلیئن‘ کی چھٹی کڑی ہے، جس کی کہانی ایک بار پھر انسانوں کی جان کے دشمن خطرناک ایلیئنز کے گرد گھوم رہی ہے۔

فلم میں ریسرچرز کا ایک گروپ گلیکسی میں موجود ایک ایسے پر اسرار سیارے پر جاتا ہے، جہاں موجود انوکھی خلائی مخلوق طرح طرح کے حربے استعمال کرتے ہوئے وائرس کی طرح انسان کے جسم میں داخل ہوتی اور ان کا شکار کر لیتی ہے۔

مارک ہفمین، رِیڈلی اسکاٹ اور ڈیوڈ گیلر کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں مرکزی کردار ہولی وڈ اداکار مائیکل فیسبینڈر نے نبھایا ہے، جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں کیتھرین ویٹراسٹون، بِلی کروڈپ، ڈینی میک برج، ڈیمینئن بیچر اورنومی ریپیس اہم کرداروں جلوۂ گر ہو رہے ہیں۔

سائنس فکشن فلم ٹوینٹیتھ سینچر فاکس کے تحت اس فلم کو آج سے سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دیا جائے گا۔