- الإعلانات -

ماڈل ایان علی کی سالگرہ ،رپورٹر ساری رات ڈھونڈتے رہے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)کرنسی سمگلنگ کیس میں ملوث ماڈل ایان علی 25سال کی ہوگئیں اور اُنہوں نے اپنی پچیسویں سالگرہ چھپ چھپ کر منائی گئی لیکن میڈیا کو کانوں کان خبر نہ ہوئی،سالگرہ میں صرف 7لوگ ہی شامل ہوسکے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ماڈل ایان علی نے اپنی 25ویں سالگرہ منائی جبکہ میڈیا والے ساری رات ان کو شہر کے مختلف ہوٹلوں میں ڈھونڈتے رہے۔ماڈل ایان علی کو عید سے قبل ضمانت پر رہا کردیاگیا تھا جس کے بعد ایان علی نے ایک بیان میں کہا تھا کہ میڈیا والوں کو چاہیے کہ میری ذاتی زندگی کے حوالے سے کوئی خبر نہ لگائی جائے۔