- الإعلانات -

صبا قمر کی ’ہندی میڈیم‘ 50 کروڑ کی دوڑ سے آگے

پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے بولی وڈ میں فلم ’ہنید میڈیم‘ کے ساتھ انٹری کرکے کامیاب ڈیبیو دیا اور اب ان کی فلم باکس آفس پر 50 کروڑ ہندوستانی روپے کی دوڑ سے آگے نکل چکی ہے۔

ہندوستانی تجزیہ کار ترن ادارش نے ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ ’ہندی میڈیم‘ کی کمائی 50 کروڑ ہندوستان روپے سے زیادہ ہوگئی۔

خیال رہے کہ ’ہندی میڈیم‘ رواں سال 19 مئی کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی گئی تھی اور اتنے دن گزرنے کے باوجود یہ باکس آفس پر چھائی ہوئی ہے۔

فلم میں عرفان خان اور صبا قمر کی شاندار کارکردگی کو خوب سراہا گیا۔

اس فلم کی کہانی ایسے والدین پر مبنی تھی جو اپنی بیٹی کو بہترین اسکول میں داخلہ دلانے کی خاطر ہر کوشش کرتے ہیں۔

ساکت چوہدری کی ہدایات میں بننے والی فلم کی تعریف صرف مداحوں نے ہی نہیں بولی وڈ شخصیات نے بھی کی۔