- الإعلانات -

اداکارہ لائبہ خان اور فواد خان فلمساز مظہر سعید کی نئی فلم میں ہیرو ہیروئن کا کردار نبھائیں گے

لاہور : اداکارہ لائبہ خان فلمساز مظہر سعید کی نئی فلم میں ہیروئن کا کردار ادا کریں گی جبکہ ان کے مدمقابل فواد خان ہیرو کا کردار نبھائیں گے ۔ تفصیل کے مطابق فلمساز مظہر سعید نے اپنی نئی فلم ” بادشاہ کون “ میں اداکارہ لائبہ خان کو ہیروئن کے کردار کے لئے کاسٹ کر لیا ہے اور بطور فلمی ہیروئن یہ انکی پہلی فلم ہو گی ۔ مذکورہ فلم میں ان کے مدمقابل اداکار فواد خان ہیرو کا کردار نبھائیں گے ۔ فلم کی موسیقی پہلے ہی مرتب کی جا چکی ہے ۔فلم کے ہدایتکار ولید احمد ہیں جو اس سے قبل درجنوں کمرشلز اور ویڈیوز بنا چکے ہیں ۔ جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ کو بھی حتمی شکل دی جا رہی ہے اور دسمبر میں فلم کی شوٹنگ کراچی میں شروع ہو جائے گی ۔