- الإعلانات -

دپیکا پڈوکون اور سنجے لیلا بھنسالی میں اختلافات کیوں؟

فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی کی آنے والی فلم پدماوتی شروع دن سے ہی تنازعات کا شکار رہی ہے۔

سنجے لیلا کی اس فلم میں خوبرو اداکارہ دپیکا پڈوکون ساتھی اداکاروں رنویر سنگھ اور شاہد کپور کے ساتھ نظر آئے گی۔

مگر مسئلہ یہ ہے کہ اس فلم کی کہانی، کردار اور اداکاروں کو لے کر جہاں انتہاپسند فلم ساز کے خلاف ہیں، وہیں فلمی حلقے بھی ان سے ناخوش دکھائی دیتے ہیں۔   حال ہی میں اداکارہ دپیکا پڈوکون کے قدرے مختصر لباس والی تصاویر وائرل ہونے کے بعد فلم ساز  سنجے لیلا بھنسالی کی مشکلات میں اور اضافہ ہوگیا، اور خبریں ہیں کہ اداکارہ اور فلم ساز کے درمیان ناراضگی پیدا ہوگئی۔