- الإعلانات -

ٹویٹر نے ’فیورٹ ‘ کو’لائیکس‘ سے تبدیل کر دیا

ٹویٹر کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ کمپنی اس ویب سائٹ کو صارفین کیلئے آسان اور قابل فہم بنانے کیلئے کوشاں ہے جس سلسلے میں ایک اقدام سٹار آئیکون جو کہ فیوریٹ کیلئے استعمال ہوتا تھا اسکو  لائیک کے بٹن سے تبدیل کرنا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ سٹارکا بٹن کچھ لوگوں خاص طور پر نئے صارفین جو کہ ٹویٹر کو پہلی دفعہ استعمال کر رہے ہوں ان کے لئے پریشانی کا باعث بنتا تھا ۔

صارفین اگرچہ بہت سی پیجز، اکاؤنٹس ، شخصیات کو لائیک تو کر سکتے ہیں لیکن ان میں سے چند ایک ہی ان کے فیوریٹ ہوتے ہیں ۔اس چیز کو مد نظر رکھتے ہوئے فیورٹ کے بٹن کو لائیکس کے بٹن سے تبدیل کر دیا گیا ہے۔