- الإعلانات -

فلم "یلغار” کا ویڈیو گیم ریلیز کر دیا گیا

اس گیم کو فلم کی ریلیز سے قبل جاری کردیا جاتا تو مزید دنیا بھر میں فلم کو نئی شناخت ملتی: فلم ٹریڈ سے وابستہ شخصیات

کراچی:  کثیر سرمائے سے بنائی گئی فیچر فلم یلغار کے ویڈیو گیم کو ’’ یلغار دی گیم ‘‘ کے نام سے عید کے دوسرے دن ریلیز کردیا گیا۔

مذکورہ گیم کو اب تک 10 ہزار سے زائد لوگوں نے ڈائون لوڈ کیا ہے۔ فلم ٹریڈ سے وابستہ شخصیات کا کہنا ہے کہ اگر اس گیم کو فلم کی ریلیز سے قبل جاری کردیا جاتا تو مزید دنیا بھر میں فلم کو نئی شناخت ملتی۔

ان کا کہنا ہے کہ اب ہم بین الاقوامی معیار کو فلموں کی تشہیری مہم کا حصہ بنانے لگے ہیں اس سے فلم انڈسٹری کو بھی استحکام ملے گا۔