- الإعلانات -

انوشکا شرما کا پسندیدہ کھلاڑی کون ؟

ممبئی:بالی ووڈ کی نامور اداکارہ انوشکا شرما نے اپنے پسندیدہ کھلاڑی کا نام بتادیا ہے لیکن آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ ان کی بوائے فرینڈ اور بھارتی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نہیں سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چیٹ شو کے دوران ان سے پوچھا گیا کہ ان کا پسندیدہ کھلاڑی کون ہے جس پر انہوںنے جنوبی افریقا کی ون ڈے ٹیم کے کپتان اے بی ڈویلیئرز کو اپنا فیورٹ قرار دیا کئی ہٹ فلموں کی اسٹار سے پوچھا گیا کہ کون سا سول آپ کو پریشان کرتا ہے اور وہ کون سا سوال ہے جو آپ کو بالکل پسند نہیں ؟اس کے جواب میں انہوںنے بتایا کہ مجھے ذاتی زندگی پر کئے جانے والے سوالات بالکل پسند نہیں ہیں ۔