- الإعلانات -

اداکارہ کنگنا راوت شوٹنگ کے دوران تلوار لگنے سے زخمی

بالی وڈ کی مشہور اداکارہ کنگنا راوت حال ہی میں نئی فلم "منیکارنیکا ۔ دی کوئن آف جھانسی” کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق کنگنا راوت اپنے ساتھی اداکار نہار پنڈیا کے ساتھ تلوار بازی کی لڑائی کے مناظر کی عکس بندی کر رہی تھیں جس دوران نہار پنڈیا نے بے ساختہ تلوار چلاتے ہوئے کنگنا کے ماتھے پر ضرب لگادی۔

تلوار لگنے سے ادکارہ کے ماتھے سے خون بہنے لگا جس کے باعث انہیں فوری طور پر حیدرآباد دکن کے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اداکارہ کو گہرا زخم آیا ہے اور ان کے ماتھے پر 15 ٹانکے لگے۔ ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔

دوسری جانب اد کارہ کا کہنا تھاکہ انہیں کافی برا لگ رہا تھا کہ ان کے چہرہ پر ایک نشان پڑ گیا لیکن پھر ان کی ٹیم نے انہیں حوصلہ دیا اور کہا کہ یہ بلکل پیشوا ٹیکا کی طرح ہے جیسے مانیکارنیکا اپنے ماتھے پر لگاتی ہیں۔

ٹیم کی جانب سے حوصلہ دینے کے بعد کنگنا نے اپنی دوتصاویر بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہیں جس میں ایک تصویر کوئن کی طرح بناکر پوسٹ کی جس میں ان کے ماتھے پر چاند کی طرح کا نشان بنا ہوا۔