- الإعلانات -

فروری 2016 سنجے دت جیل سے باہر آجائیں گے

ممبئی :بالی ووڈ اداکار ارشد وارثی کا اپنی کامیاب فلم ’منا بھائی‘ کے تیسرے حصے کے بارے میں کہنا ہے کہ ان کے مطابق فلم کی شوٹنگ 2016 میں شروع کردی جائے گی۔بھارتی اخبار کو ایک انٹرویو میں ارشد کا کہنا تھا کہ فلم کے ہدایت کار راجو ہیرانی اس کی کہانی پر کام کر رہے ہیں جو کہ کافی تیزی کے ساتھ کیا جارہا ہے۔اپنے ساتھی اداکار سنجے دت کے حوالے سے ارشد نے بتایا کہ ان کے اندازے سے وہ 2016 فروری تک جیل سے باہر آجائیں گے جس کے بعد فلم کی شوٹنگ کا آغاز کردیا جائے گا۔ارشد کا مزید کہنا تھا کہ فلم کی ریلیز 2017 تک متوقع ہے۔یاد رہے کہ ارشد وارثی نے سنجے دت کے ہمراہ فلم ’منا بھائی‘ میں کام کیا جس کے بعد اس کا سیکوئل ’لگے رہو منا بھائی‘ کے نام سے بنایا گیا۔اس فلم کی فرنچائز نے بولی وڈ باکس آفس کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں خوب دھوم مچائی تھی۔سنجے دت اور ارشد وارثی کی جوڑی کو ان فلموں میں خوب پسند بھی کیا گیا ہے۔