- الإعلانات -

اداکارہ ہیزل ا و ر یوراج کی منگنی

ممبئی :بھارتی فلم باڈی گارڈ میں کام کرنیوالی معروف برطانوی اداکارہ ہیزل کیچ نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راونڈ ر یوراج سنگھ کے ساتھ خفیہ منگنی رچالی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہیزل اور یوراج گذشتہ ایک ہفتے سے بالی میں تھے اور دونوں آج رات کسی بھی وقت بھارت واپس آسکتے ہیں۔ دونوں کی شادی کب ہوگی اس کا پتہ ابھی نہیں چل پایا ہے۔ یاد رہے کہ یوراج اور ہیزل کے افیئر کی خبریں گذشتہ کئی مہینوں سے آرہی ہیں۔ اب بھارتی میڈیا اپنے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کررہاہے کہ یوراج نے اپنے ساتھی کھلاڑی ہر بھجن سنگھ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اداکارہ ہیزل کیچ سے منگنی کرلی ہے۔