- الإعلانات -

اداکار کرس پریٹ کا اہلیہ اینا فیرس سے علیحدگی کا فیصلہ

(ویب ڈیسک) فلم جراسک ورلڈ سے شہرت پانے والے ہالی ووڈ اداکار کرس پیرٹ نے اپنی اہلیہ اینا فیرس سے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ دونوں گزشتہ 8 سال سے ازدواجی زندگی سے منسلک تھے۔ اس بات کا اعلان دونوں اداکاروں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر جاری بیان میں کیا۔ کرس پیرٹ کا کہنا تھا کہ میں یہ اعلان کرتے ہوئے بہت دکھی محسوس کر رہا ہوں کہ میں نے اپنی اہلیہ کے ساتھ علیحدگی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ہم دونوں اس فیصلے سے بہت مایوس ہیں۔ اس کے بعد اینا فیرس نے بھی اپنے فیس بک اکاؤنٹ سے اسی قسم کا بیان جاری کرتے ہوئے علیحدگی کا اعلان کیا۔