- الإعلانات -

شاہ رخ خا ن کو فلم ڈان 3 کا حصہ ضرور بنایاجاے گا

انڈین ایکسپریس کے مطابق مداح فلم ڈان 3 کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں جس کے بعد فرحان اختر نے اعلان کیا ہے کہ ان کے پاس فلم کی اسکرپٹ ابھی تیار نہیں تاہم شاہ رخ خان ہی ’ڈان3‘ کے کردار میں نظر آئیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ شاہ رخ تو فلم کا حصہ ضرور ہوں گے تاہم اداکارہ پریانکا چوپڑا اور باقی اداکاروں کے بارے میں ابھی کچھ کہا نہیں جاسکتا۔ فرحان کے مطابق فلم کی کہانی سے اندازہ ہوگا کہ تیسرے حصے میں کس اداکار کو شامل کیا جائے گا۔فرحان کا فلم میں ڈان کے کردار کے حوالے سے کہنا تھا کہ انہیں ذاتی طور پر یہ کردار بے حد پسند ہے اور شاہ رخ کے ساتھ انہوں نے جب بھی کام کیا ہے کچھ خاص ہی سامنے آیا ہے، امید ہے اس بار بھی ایسا ہی ہوگا۔فرحان اختر اس وقت فلم ’وزیر‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ان کے ساتھ امیتابھ بچن اہم کردار میں نظر آئیں گے