- الإعلانات -

’مکی ماوس‘ 87 سال کا ہو گیا

نیو یارک : والٹ ڈزنی کے معروف کارٹون کردار ’مکی ماوس‘ 87 سال کا ہو گیا۔مکی ماو¿س کا کردار پہلی بار والٹ ڈزنی نے 1928 میں تخلیق کیا تھا۔87 برس بعد بھی اس کردار کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں ائی.مکی ماوس کا کردار والٹ ڈزنی نے اپنی عملی جدوجہد کے آغاز میں تخلیق کیا تھا۔مکی ماوس کی تخلیق نے کارٹونز کی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کیا۔تیز آواز، جسم پر سرخ نیکر اور گول مٹول ہاتھوں پر سفید دستانے پہنے یہ والٹ ڈزنی کا یہ کردار ایک صدی سے 4 نسلوں کو ہنسا ہنسا کر گرویدہ بناتا رہا ہے ۔والٹ ڈزنی نے اپنی عملی جدوجہد کے آغاز میں یہ کردار تخلیق کیا تھا۔87سال میں مکی ماوس ڈزنی برانڈ کی پہچان بن چکا ہے۔