- الإعلانات -

ہالی وڈ کے مشہور سٹار چارلی شین ایچ آئی وی کا شکارہو گئے

نیو یارک:ہالی وڈ کے مشہور سٹار چارلی شین ایچ آئی وی کا شکارہو گئے۔اس بات کا اظہار انھوں نے ایک امریکی ٹی وی کو اپنے ایک انٹرویو میں کیا۔چارلی شین کا کہناتھاکہ میں یہاں اعتراف کرنے آیا ہوں کہ میں ایچ آئی وی سے متاثر ہوں۔شین کے اعلان سے میڈیا کی جانب سے حالیہ دنوں میں جاری قیاس آرائیاں ختم ہو گئی ہیں۔مشہور مزاحیہ ڈرامے ”ٹو اینڈ اے ہاف مین“ کے سابق سٹار نے اپنی بیماری کا اعلان ایک امریکی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کر کے کیا۔شین کا کہنا تھاکہ انہوں نے لوگوں کو اپنی بیماری کا انکشاف کرنے سے روکنے کے لیے لاکھوں ڈالر خرچ کر دیے ہیں،مجھے اپنے خلاف جھوٹے الزامات ختم کرنے ہیں۔‘چارلی شین نے مزید بتایا کہ ان کی بیماری کی تشخیص چار سال قبل کی گئی ،سب سے پہلے اپنے دوستوں کے سامنے یہ انکشاف کیا تھا کہ وہ ایچ آئی وی سے متاثر ہیں تو ’سچ غداری میں بدل گیا‘ جس کے نتیجے میں انھیں ’استحصال اور بلیک میل‘ کا شکار بنایا گیا تھا۔اداکارہ شین چارلی کا مزید کہنا تھاکہ میں نے ان پر بھروسہ کیا کیوونکہ وہ میرے قریبی دوست تھے اور میں سمجھتا تھا کہ وہ میری مدد کریں گے۔ لیکن میرا بھروسہ ان کی غداری میں بدل گیا۔‘شین نے کہا کہ ایک جسم فروش خاتون نے ان کی ادویات کی تصویر کھینچ کر اسے اخبارات میں فروخت کرنے کی دھمکی بھی دی تھی،مجھے ایسا لگ رہا ہے جیسے آج میں نے اپنے آپ کو اس قید سے رہا کر دیا ہے،‘شین نے اس بات کا اعتراف کیا کہ شراب اور نشے کا زیادہ استعمال ان کی جانب سے ’برا فیصلہ‘ تھا، نہیں معلوم کہ یہ بیماری کہاں سے لگی ہے۔ واضع رہے چارلی شین کو 80 کی دہائی میں ’پلاٹون‘ اور ’وال سٹریٹ‘ جیسی کامیاب فلموں میں کام کرنے کے بعد بہت شہرت ملی تھی۔