- الإعلانات -

سنجےدت کی زندگی پربننےوالی فلم میں رنبیرکپور سنجےدت کاکرداراداکریں گے

بولی وڈ اداکار رنبیر کپور کا کہنا ہے کہ وہ اداکارسنجےدت کے بہت قریب رہے ہیں اور ان کے اس پاس رہتے ہوئے بڑے ہوئے ہیں۔انڈین ایکسپریس کے مطابق رنبیر کپور سنجےدت کی زندگی پر بننے والی فلم میں سنجے دت کا کردار ادا کریں گے جس کے لیے اداکار کو اپنی جسامت پر کافی محنت کرنی ہوگی تاکہ وہ سنجے دت جیسے نظر ائیں، لیکن سنجے کی شخصیت کو رنبیر بخوبی سمجھ سکتے ہیں جس کی وجہ ان کا سنجے کے ساتھ کافی وقت گزارنا ہے ۔رنبیر کا کہنا تھا کہ وہ سنجے دت کے کافی قریب رہے ہیں اور سنجے ان کی سالگرہ پر انہیں تحفے دیا کرتے تھے۔رنبیر کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنی فلموں کے بارے میں سنجے سے کافی بات چیت اور مشورہ لیا کرتے تھے، ان کی ایک فلم کے بعد سنجے دت ان کا کئی باتوں پر مذاق اڑایا تھا۔اداکار کے مطابق اسکرین پر سنجے کا کردار ادا کرنا ان کے لیے بہت بڑی بات ہے۔رنبیر سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ بہترین اداکار ہیں جو سنجے کا کردار ادا کر سکتے ہیں جس کے جواب میں رنبیر کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ وہ ان کے کردار کے ساتھ انصاف کر سکیں گے۔