- الإعلانات -

اپنی موت کے ذمہ دار پال واکر خودتھے‘ بروک پارٹنرز

نیویارک: ہولی وڈ کی مشہور فلم ‘فاسٹ اینڈ فیوریئس’ کے آنجہانی اداکار پال واکر کی بیٹی کی جانب سے اپنے والد کے کار حادثے میں ہلاکت کا مقدمہ گاڑیاں بنانے والی کمپنی ‘پورش’ کے خلاف درج کرائے جانے کے دو ماہ بعد پورش کا کہنا ہے کہ پال واکر اپنی موت کے ذمہ دار خود تھے.خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق لاس اینجلس کی عدالت میں جمع کرائے گئے جواب میں جرمن آٹو میکر کمپنی پوش کے وکلاءکرین بروک پارٹنرز نے موقف اختیار کیا کہ آنجہانی اداکار پال واکر، پورش اسپورٹس کار کریش کے نتیجے میں اپنی موت کے خود ذمہ دار تھے.یاد رہے کہ نومبر 2013 میں پال واکر ایک کار حادثے میں ہلاک ہوگئے تھے، حادثے کے وقت واکر پورش گاڑی میں سوار تھے، جسے ان کے دوست روڈس چلا رہے تھے کہ اچانک ان کی گاڑی ایک پول سے ٹکرا گئی، جس کے بعد گاڑی دھماکے سے تباہ ہوگئی۔رواں برس ستمبر میں واکر کی 16 سالہ بیٹی میڈو نے اپنے والد کی موت کا مقدمہ دائر گاڑیاں بنانے والی کمپنی کے خلاف درج کروایا، جس میں کمپنی پر حفاظتی اقدامات میں کوتاہی کا الزام لگایا گیا۔گذشتہ برس پال واکر کے آنجہانی دوست روڈس کی اہلیہ کی جانب سے بھی اسی طرح کا مقدمہ دائر کیا گیا تھا، تاہم پورش کا موقف تھا کہ کار حادثہ ان کی اپنی غلطی کے باعث پیش آیا اور ان کی گاڑی کی بناوٹ میں کوئی خامی نہیں تھی