- الإعلانات -

عدنان سمیع نےکہابھارت انکا گھرہے، پاکستانی حکمران معاملہ ختم کریں

ممبئی: معروف گلورعدنان سمیع نے اپنے ایک نئے بیان میں کہا ہے بھارت انکا گھراورمجھے اس سے محبت ہے،پاکستانی حکمران اس معاملے کو ختم کریں۔ بھارت میں مقیم گلوکار کو بھارتی شہریت سے حال ہی میں نوازاگیا ہے جہاں گلوکارکے بیانات سے نالاں پاکستانی حکومت انھیں ” شہریت منسوخی کا سرٹیفکیٹ “ دینے کو تیار نہیں ہے ،انکا کہنا تھا کہ جب تک عدنان کو کلین چٹ نہیں مل جاتی وہ بھارتی شہریت حاصل نہیں کر سکتے جس پر گلوکار کا بیان سامنے آیا ہے کہ بھارت انکا گھراورمجھے اس سے محبت ہے،پاکستانی حکمران اس معاملے کو ختم کریں۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں عدنان سمیع نے پاکستانی شہریت کی تنسیخ کے لیے نئی دلی میں قائم پاکستانی ہائی کمیشن کے ذریعے وزارت داخلہ سے رجوع کیا تھا اور اپنے خط میں انہوں نے پاکستانی ہائی کمیشن کو سبز پاسپورٹ لوٹاتے ہوئے تضحیک آمیز انداز میں کہا تھا کہ اب انہیں اس کی ضرورت نہیں رہی۔