- الإعلانات -

سنی دیول ’گھائل ٹو‘ فلم کے ہیرو اور ہدایت کار ہونگے

اب بالی ووڈ میں ’کھمبا اکھاڑ‘ اداکاری کرنے والے سنی دیول اپنی نئی فلم ’گھائل ٹو‘ کے ساتھ جلدی ہی پردے پر نظر آنے والے ہیں۔سنی پاجی اس فلم کے ہدایت کار بھی خود ہیں ہیرو بھی اور سکرین رائٹر بھی۔صرف ایک کام بچا تھا پروڈکش کا وہ انھوں نے اپنے پاپاجی یعنی دھرم پاجی کو دے دیا۔ فلم نہ ہوئی گھر کی کھیتی ہو گئی۔خیر سنی پاجی کو اس فلم سے بہت امیدیں ہیں کہ 1990 کی ان کی سپر ہٹ فلم گھائل جو راج کمار سنتوشی نے بنائی تھی اس کا سیکوئل بھی کامیاب رہے۔امید کرتے ہیں کہ اس بار آپ کی فلم پنجاب کے باہر بھی کامیاب رہے۔