- الإعلانات -

اکشے کمار کی نئی فلم ”ایئر لفٹ “ کا پوسٹر جاری

ممبئی: اکشے کمار کی عراق کویت جنگ پر بننے والی نئی فلم ”ایئر لفٹ “ کا پوسٹر گزشتہ روز جاری کر دیا گیا جس میں اکشے کمار جلتی ہوئی کاروں کے بیچ زخمی حالت میں کھڑے ہیں۔اکشے کی اس فلم میں عراق کویت جنگ کے دوران پھنسے ہوئے اپنے ہم وطنوں کی بحفاظت اپنے ملک واپسی کی جدوجہد دکھائی گئی ہے اور فلم میں اکشے کمار ایک امیر بزنس مین کا کردار ادا کر رہے ہیں جو اپنی دولت کو بھارتی شہریوں کی اپنے ملک منتقلی پر ناصرف خرچ کرتا ہے بلکہ خود بھی اس مہم میں حصہ لیتا ہے۔