- الإعلانات -

بالی ووڈ اداکار شاہد کپور اداکاری کے ساتھ اب پروڈکشن بھی کرینگے

ممبئی :بالی ووڈ اداکار شاہد کپور اداکاری کے ساتھ اب پروڈکشن بھی کرینگے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکار اپنی ایک دوست کےساتھ مل کر پروڈکشن کے فرائض سرانجام دینگے، فی الحال تو فلم کا سکرپٹ تیار کیا جا رہا ہے، فلم کا ٹائٹل کیا ہوگا اس کا فیصلہ ابھی نہیں کیا گیا۔واضح رہے کہ شاہد کپور کی فلم شاندار جو حال ہی میں ریلیز ہوئی ہے باکس آفس پر کچھ اچھا تاثر نہیں چھوڑ پائی ہے۔ فلم میں عالیہ بھٹ ،شاہد کےساتھ مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوئیں تھیں۔