- الإعلانات -

پریانکا کا متعصب بھارتیوں کو کرارا جواب

ممبئی: اداکارہ پریانکا چوپڑہ نے شامی مہاجر بچوں کے کیمپ کے دورے پر اعتراض کرنے والے بھارتیوں کو کرارا جواب دیا ہے۔

پریانکا اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف کی خیرسگالی سفیر بھی ہیں اور انہوں نے گزشتہ روز اردن میں شامی پناہ گزیں بچوں کے کیمپ کا دورہ کرکے ان کے ساتھ وقت گزارا جس کی انہوں نے ویڈیوز اور تصاویر بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں۔

ٹوئٹر پر ایک  بھارتی نے انہیں شامی مہاجرین بچوں کے کیمپ کا دورہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔ ٹوئٹر پر روندرا گوتم نامی شخص نے پریانکا سے کہا کہ ذرا بھارت کے دیہی علاقوں کا بھی دورہ کرنے کی زحمت گوارا کریں جہاں غذا کی کمی کا شکار بچے خوراک کے منتظر ہیں۔