- الإعلانات -

دی فورس اویکن‘ ریلیز ہونے سے قبل ہی 50 ملین ڈالر کا ریکارڈ

اپنی ریلیز سے ایک ماہ قبل ہی بولی وڈ فلم ’اسٹار وارز‘ نے باکس آفس کے ریکارڈ توڑنا شروع کردیے۔تفصیلات کے مطابق فلم ’اسٹار وارز: دی فورس اویکن‘ ریلیز ہونے سے قبل ہی 50 ملین (5 کروڑ) ڈالر سے زائد کے ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں۔خبر کے مطابق فلم اپنی پچھلی فلموں کے ریکارڈ بھی توڑ رہی ہے۔ایسا بھی خیال ہے کہ ہدایت کار جے جے ابرامز کا بنایا ہوا یہ سیکول اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں سے ایک ہوگا۔اس وقت ہولی وڈ فلم ’ایواتار‘ باکس آفس پر سب سے بڑی عالمی فلم کے طور پر موجود ہے۔فلم 18 دسمبر کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔