- الإعلانات -

ماڈل کو سوشل میڈیا پر بغیرمیک اپ تصویرشیئرکرنا مہنگا پڑگیا

لندن: سوشل میڈیا پر برطانوی ماڈل اسٹینا سینڈر کی بغیر میک اپ تصویر نے انہیں 3 ہزارمداحوں سے محروم کردیا۔ برطانوی ماڈل اسٹینا سینڈز کو بغیر میک اپ تصویر انسٹا گرام پر شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا، خوبرو ماڈل نے انسٹاگرام پر بغیر میک اپ کے تصویر شیئر کی تو ان کا اصلی روپ دیکھ کر 3 ہزار افراد نے انہیں ان فالو کردیا جس پر ماڈل نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف صفائیاں پیش کرنا شروع کردیں۔ ماڈل کا کہنا تھا کہ مجھے محسوس ہوا انسٹا گرام پراپنے اصلی روپ میں تصویر شیئر کرنے پر سراہا جائے گا لیکن میری سوچ کے برخلاف 3 ہزار افراد نے ان فالو کردیا جس سے سوشل میڈیا کے منفی اثرات سامنے آئے ہیں تاہم کئی خواتین نے مجھے سراہا ہے جس پر بے حد خوش ہوں۔