- الإعلانات -

عامر خان بھی بھارتی انتہاپسندی کی واجہ سےبھارت چھوڑنےپرمجبور

ممبئی : بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ ناروا رویے کی ایک اور مثال سامنے آ گئی ہے۔ بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے بعد اب عامر خان کو بھی سکیورٹی کے حوالے سے خدشات لاحق ہو گئے ہیں۔ بالی ووڈ سپر سٹار عامر خان کا کہناہے کہ ان کی بیوی نے انہیں بھارت کو چھوڑنے کا کہا ہے۔ عامر خان کا کہنا تھا کہ بھارت میں حالات خراب سے خراب تر ہوتے چلے جا رہے ہیں جس کے باعث وہ خود کو محفوظ تصور نہیں کر رہے۔ عامر خان نے کہ کہ میری اہلیہ بچوں کی سکیورٹی کے حوالے سے سخت پریشانی کا شکار ہے۔ واضح رہے کہ بھارت میں بڑھتے ہوئی انتہا پسند میں خاص طور پر مسلمانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اس سے قبل شاہ رخ خان کو بھی بھارتی انتہا پسند جماعت شیو سینا کی جانب سے دھمکیاں دی گئی تھیں۔