- الإعلانات -

شیو سینا نےلیپ کمار، شاہ رخ خان اور عامر خان کو سانپ قرار دے دیا

ممبئی:ہندو انتہا پسند جماعت شیو سینا کے رہنما رام داس کدم نے بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار، شاہ رخ خان اور عامر خان کو سانپ قرار دے دیا۔ بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر خان کو بھارت میں بڑھتی ہوئی ہندو انتہا پسندی اور عدم برداشت کے خلاف بولنا مہنگا پڑگیا ہے جس کے بعد انتہا پسندوں کی جانب سے ان پر عرصہ دراز تنگ کردیا گیا ہے بلکہ یہی نہیں اب بالی ووڈ لیجنڈ اداکار دلیپ کمار اور شاہ رخ خان بھی ان کی شرپسندی اور بد زبانی سے بچ نہیں پائے ہیں، عامر خان کی جانب سے مودی حکومت کو ا?ئینہ دکھانے کے بعد شیوسینا اور بی جے پی کے رہنماو¿ں نے لیجنڈی اداکار دلیپ کمار، بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان اور عامر خان کو سانپ سے تشبیہ دے دی ہے۔ مہاراشٹرا میں شیو سینا کے وزیررام داس کدم نے دلیپ کمار، شاہ رخ خان اور عامر خان کو ناشکرے قراردیتے ہوئے سانپ سے تشبیہ دے دی جب کہ ان کا کہنا تھا کہ عامر خان کو بھارت سے محبت نہیں تو پاکستان چلیں جائیں۔ انہوں نے کہا کہ لگتا ہے ہم بھارتیوں نے سانپوں کو دودھ پلایا ہے، پولیس عامر خان کے بیان کی تفتیش کرے کہ کہیں ان کے ریمارکس غداری کے زمرے میں تو نہیں آتے۔ واضح ر ہے کہ عامر خان نے گزشتہ روز ایک تقریب میں کہا تھا کہ ملک میں رونما ہونے والے کئی واقعات نے انہیں اور بالخصوص ان کی اہلیہ کو ملک چھوڑنے کے حوالے سے غور کرنے پر مجبور کردیاہے تاہم وہ خود بھی ملک میں بڑھتے ہوئے عدم تحفظ کے احساس کو شدت سے محسوس کررہے ہیں جس کے بعد انتہا پسندوں کی جانب سے ان کے گھر پر حملہ کیا گیا تھا۔