- الإعلانات -

جیکی چن ’رش آور 4‘ میں ایک بار پھر جاسوس بنیں گے

مارشل آرٹ کے ماہر اور معروف ایکشن ہیرو جیکی چن 63 برس ہونے کے باوجود اپنی آنے والی کامیڈی ایکشن فلم ’رش آور 4‘ میں جاسوس انسپکٹر کے کردار میں نظر آئیں گے۔

خیال رہے کہ ’رش آور‘ سیریز کی پہلے تین فلمیں آچکی ہیں، سیریز کی آخری فلم 2007 میں آئی تھی، جس کی ایک دہائی بعد سیریز کی چوتھی فلم کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔

’رش آور‘ کی پہلی فلم 1998، دوسری 2011 اور تیسری 2007 میں ریلیز کی گئی تھی، اگرچہ چوتھی فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا، لیکن چوتھی فلم کی تیاری کے لیے ٹیم 10 سال بعد تیار ہوئی ہے۔

تاہم ابھی تک فلم کی شوٹنگ شروع کرنے میں کئی مشکلات درپیش ہیں، ان میں سے ایک مشکل جیکی چن کے ساتھ اداکار کرس ٹکر کی مصروفیات بھی ہیں۔

امریکی ریڈیو پاور ایف ایم 106 کے شو میں بات چیت کے دوران 63 سالہ ہانگ کانگ نژاد ہولی وڈ ایکشن ہیرو نے کہا کہ اگرچہ ان کے ساتھ اداکار کرس ٹکر ’رش آور 4‘ کے اسکرپٹ پر رضامند ہوگئے ہیں، تاہم ابھی تک ان کی جانب سے فلم کی شوٹنگ کے لیے مکمل رضامندی ظاہر کرنا باقی ہے۔مارشل آرٹ کے ماہر اور معروف ایکشن ہیرو جیکی چن 63 برس ہونے کے باوجود اپنی آنے والی کامیڈی ایکشن فلم ’رش آور 4‘ میں جاسوس انسپکٹر کے کردار میں نظر آئیں گے۔