- الإعلانات -

ٹیکس دینے والے اداکاروں میں سلمان خان سرفہرست

بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار نے اس برس سولہ کروڑ روپے ایڈوانس ٹیکس ادا کر کے باقی تمام اداکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے رواں سال ٹیکس دینے میں تمام اداکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سلمان خان سولہ کروڑ روپے ایڈوانس ٹیکس دے کر سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے بھارتی اداکار بن گئے ۔ اکشے کمار اور ریتک روشن گیارہ ، گیارہ کروڑ دے کر دوسرے اور رنبیر کپور سات کروڑ روپے ٹیکس دے کر تیسرے نمبر پر رہے ۔