- الإعلانات -

اداکارہ نور نے اپنے موقف سے یو ٹرن لے لیا

لاہور: پاکستانی خوبرو  اداکارہ نور  شوبزسے مکمل طور  پر کنارہ کشی کر کے اسلامی انداز سے زندگی گزارنے کے اپنے موقف سے پیچھے ہٹنے لگ گئیں ۔

نور نے چند روز  قبل شوبز سے مکمل طور  پر  الگ ہو  کر اسلامی انداز  میں زندگی  گزارنے کا  اعلان  کیا تھا اب لگ رہا ہے کہ اپنے اس موقف سے پیچھے ہٹ رہی ہیں کیونکہ وہ شوبز کے لوگوں کے رابطہ کر نے پر ان کو  یہ کہہ رہی ہیں کہ ابھی انہوں نے حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے بلکہ اس پر غور کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ خود پر یس کانفر نس میں اعلان کر کے شوبز انڈسڑی اور پاکستان میں موجود اپنے پر ستاروں کو بتائیں گی کہ کچھ لوگ ان کی باتوں کو غلط انداز میں پیش کرکے انہیں متنازعہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔